جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‘مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے’، معروف میک اپ برانڈ کی بانی کا اسرائیلی خاتون کو کرارا جواب

17 اکتوبر, 2023 15:49

معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ کی بانی اور عراقی نژاد امریکی خاتون ہدیٰ قطان نے غزہ کی حمایت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دھمکی دینے والی اسرائیلی خاتون کو کھری کھری سنادی۔

ہدا قطان نے سوشل میڈیا پر اپنی 40 ویں سالگرہ کی سیلیبریشن کی تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں مداحوں نے مبارکباد پیش کی وہیں غزہ کی حمایت پر اسرائیلیوں نے ان پر تنقیدی تبصرے شروع کردیے۔

ایک اسرائیلی خاتون نے ہدیٰ قطان کی تصاویر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’مجھے نہیں پتا کہ آپ نے غور کیا یا نہیں لیکن اسرائیل میں آپ کو اور آپ کے پراڈکٹس کو پسند کیا جاتا ہے اسرائیلی آپ کے پراڈکٹس خریدتے بھی ہیں لیکن آپ غزہ کی حمایت کررہی ہیں، اگر آپ نے یہ جاری رکھا تو اسرائیلی آپ کے پراڈکٹس خریدنا چھوڑدیں گے چاہے پھر وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، یہ آپ کیلئے شرم کی بات ہے کیوں کہ اسرائیلیوں کی بڑی تعداد آپ کے پراڈکٹس کی خریدار ہے اور غزہ کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ وہ آپ کے پراڈکٹس خرید سکیں کیوں کہ وہ ہتھیار خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں‘۔

اسرائیلی خاتون کی طویل دھمکی بھری پوسٹ پر ہدیٰ قطان نے جواب میں لکھا کہ’ مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے ‘۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top