جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کا غزہ کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد بھیجنے کا فیصلہ

16 اکتوبر, 2023 20:43

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے، حکومت پاکستان فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امدادی سامان روانہ کرے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، یو این کے متعلقہ اداروں سے بات چیت چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد کے بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے۔

 

یہ بات پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے فلسطین کی صورتِحال پر اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 10 لاکھ افراد کے بھوک سے مرنے کا خطرہ

پی پی اے نے خط میں کہا ہے کہ غزہ میں خوراک کی کمی سنگین انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے، ہزاروں زخمی غزہ کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اپنے خط میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غزہ میں پانی اور اسپتالوں میں ضروری طبی آلات نہیں ہیں۔

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی ذمے داری ہے کہ وہ ان متاثرہ خاندانوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

پی پی اے کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فوری جنگ بندی کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top