جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی صدر ممکنہ اسرائیلی پیش قدمی پر خوف کا شکار ،اسرائیل کو پیشگی ناکامی سےخبردار کردیا

16 اکتوبر, 2023 15:46

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی قبضہ ایک "بڑی غلطی” ثابت ہوگا۔

صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر قبضہ ایک "بڑی غلطی” ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

جو بائیڈن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا حماس کا وجود مٹانا ہو گا اور ان کا کہنا تھا جلد اسرائیل کا دورہ کرنے پر بھی غور کر رہا ہوں۔

اسرائیل کے نئے وزیر نے جنگ کے اختتام پر غزہ کو مزید چھوٹا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا مشرق اور شمال دونوں جانب سے فلسطینیوں کو اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ، بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے، جنگ کے باعث لبنان سرحد پر نیا محاذ کھلنے اور ایران کی شمولیت کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہےاسرائیل نے غزہ کے ساتھ سرحدی باڑ کے ساتھ ہزاروں فوجی، ٹینک اور ہتھیاروں کو تعینات کر دیا ہے اس توقع کے درمیان کہ وہ جلد ہی زمینی حملہ شروع کر دے گا۔

 یہ پڑھیں : رضوان کی فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی، اسرائیل آگ بگولہ، طنز کے تیر چلادیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top