جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی بربریت جاری ، شہید فلسطینیوں کی تعداد2286 ہوگئی، 762 بچے شامل

16 اکتوبر, 2023 11:21

غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد2286تک پہنچ گئی جب کہ 9 ہزارسے زائد افرا زخمی ہے، اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

ترجمان حماس کے مطابق شہدا میں 762بچے،780خواتین اور بزرگ شامل ہیں، ہفتے کے روز شہید ہونے والوں میں 136 بچے شامل تھے۔

حماس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 15اسپتال اور صحت مراکز خالی کرنے کی دھمکی دی، اسرائیل پہلے ہی 3اسپتالوں کی 23ایمبولینسز کو نشانہ بناچکا ہے اور پناہ لینے والے 216 خاندانوں کو نشانہ بناکر شہید کیا۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 8ہزار948 فلسطینی زخمی ہوئے، 2ہزار444 بچے، 2ہزار490 زخمیوں میں خواتین اور بزرگ شامل،اعداد و شمار میں عمارتوں کے ملبے تلے شہدا کی تعداد شامل نہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کی فلسطین پر بمباری، ہندو پنڈت نے اچھا اقدام قرار دے دیا

دوسری جانب اسرائیل کی ہیلتھ منسٹری کا دعویٰ ہے کہ حماس کے حملے میں اس کے 1300 شہری ہلاکت اور 3400 زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری بمباری کے سبب تاحال غزہ سے تین لاکھ فلسطینی باشندے بے گھر ہوکر کیمپوں میں پناہ گزیں ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد بڑھتی جاری ہے۔

اسرائیل افواج نے بزدلانہ اور انسانیت سے عاری اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے بجلی، پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے جس کے سبب غزہ میں کسی بڑے انسانی المیے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے ہمارے یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی رہائی تک غزہ کی خوراک، ایندھن اور بجلی کی سپلائی لائن بحال نہیں ہوگی۔

اقوام متحدہ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی، بجلی، پانی اور خوراک کی ترسیل بند کرنے کے عمل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہریوں کی بقا کو خطرہ ہے۔

 یہ پڑھیں : اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے: نگراں وزیر خارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top