جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کا شامی شہر حلب پر حملہ، ائیرپورٹ کا رن وے دوبارہ تباہ کردیا

15 اکتوبر, 2023 12:11

حلب: اسرائیل نے شام کے شہر حلب پر طیاروں سے حملہ کرکے ہفتے کو تعمیر نو کے بعد کھولا گیا رن وے دوبارہ تباہ کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رن وے کو گزشتہ جمعرات کو اسرائیلی طیاروں نے تباہ کردیا تھا جس کی مرمت مکمل ہوتے ہی اسے پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج کی لبنانی سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپیں جاری ہیں جبکہ شام کے سرحدی علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے توپوں سے حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین اور اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی

ایک روز میں 410 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر بری، فضائی اوربحری تینوں راستوں سے جلد حملہ کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ اسرائیل کی مدد کیلئے امریکا کے ایف 15 طیارے بھی مشرق وسطیٰ پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا ہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپ اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top