جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کا شمالی غزہ کے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

13 اکتوبر, 2023 16:03

غزہ: اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کے لئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے بڑی زمینی کارروائی کی تیاری کرلی ہے، اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کے کنارے پوزیشنز سنبھالنا شروع کردیں ہیں، بڑی تعداد میں اسرائیلی ٹینک غزہ کے کنارے پر موجود ہیں۔

اسرائیل نے ٹینکوں کے ساتھ بھاری توپ خانہ بھی سرحد پر تعینات کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا اسرائیل کی مدد کیلئے اپنے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان

دوسری جانب اقوام متحدہ نے اسرائیل کو الٹی میٹم واپس لینے کی اپیل کی ہے کیونکہ شمالی غزہ میں اس وقت 11 لاکھ فلسطینی شہری مقیم ہیں۔

تاہم اسرائیل نے اقوام متحدہ کے عملے کو بھی شمالی غزہ خالی کرنے کا کہہ دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top