جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فاسفورس بم استعمال کرنے کی تصدیق کردی

13 اکتوبر, 2023 10:45

ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنانی سرحد پر حملوں کیلئے ممنوعہ سفید فاسفورس بم استعمال کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان اور غزہ پر حملوں کیلئے ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ بڑے پیمانے پر عام لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ہیومن رائٹس نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ اور اسرائیل لبنان سرحد پر دیہی علاقوں میں ممنوعہ فاسفورس بموں کے استعمال کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 1570 فلسطینی شہید، 7200 سے زائد زخمی

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے ہیومن رائٹس واچ کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ تاحال ان کے علم میں نہیں ہے کہ غزہ پر حملوں کے دوران فاسفورس بم استعمال کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقوں پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیے جا رہے ہیں، قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے الکرامہ میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیے گئے۔

واضح رہے کہ ممنوعہ وائٹ فاسفورس سے زمین پر وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے، انسانی جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں تک کو جلا دیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top