مقبول خبریں
اسرائیل کی ناقابل تسخیر ہونے کی غلط فہمی دور ہوگئی ،ہم مقابلہ کریں گے : حماس رہنما
حماس کے رہنماغازی حماد نے کہا ہے کہ ہمارے پاس جنگجوؤں کی کمی نہیں ، مقابلہ کرینگے،ایسے ہزاروں لوگ ہیں جو ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں ۔
حماس کےسیاسی ونگ کے رہنما غازی حماد نے بین الاقوامی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی زمینی کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہیں ،اردن اور لبنان میں بھی لوگ ہماے لیے لڑنا چاہتے ہیں۔
حما س رہنما نے کہا کہ ہمارےصرف1200جنگجوؤں نے اسرائیل کا حلیہ بگاڑ دیا،اسرائیل کی ناقابل تسخیر اور سپر پاور ہونے کی غلط فہمی دورہوگئی۔
یہ پڑھیں : مشرق وسطی میں تباہی کا ذمہ دار صرف اسرائیل ہے، پاکستان کا سخت موقف