جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل میں موجود برطانوی وزیرخارجہ سائرن بجتے ہی خوف سےبھاگنے لگے، ویڈیو وائرل

12 اکتوبر, 2023 11:07

اسرائیل کے دورے پر موجود برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی سائرن بجتے ہی پناہ کیلئے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

برطانوی وزیرخارجہ کے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کے دوران راکٹ حملے کا سائرن بجنے لگا۔

سائرن بجتے ہی جیمز کلیورلی اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن پناہ کے لیے عمارت کی طرف دیوانہ وار دوڑنے لگے۔ برطانوی اور اسرائیلی رہنماؤں کی پناہ کے لیے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔

یہ ویڈیو اسرائیلی وزرات خارجہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔ جیمز کلیورلی اسرائیل کو برطانوی حمایت کا یقین دلانے اسرائیل گئے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل نے ہر حد پار کردی:معصوم شہریوں پر فاسفورس بم برسادئیے، ویڈیو ثبوت پیش

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top