جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلسطین اسرائیل تنازع :ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کا فوجی کشیدگی پر تبادلۂ خیال

12 اکتوبر, 2023 11:27

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بدھ کے روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے رابطہ ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد نے معاملے پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکت کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

دونوں ملکوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کو مدنظر رکھنے کی ضرورت اور شہریوں کو نشانہ بنانے اور معصوم جانیں لینے کو مسترد کیا اور غزہ کی پٹی میں انسانی حالات کی سنگینی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤںنے مسئلۂ فلسطین کی حمایت کے لیے مضبوط مؤقف اپنانے پر زور دیا۔

 یہ پڑھیں : اسرائیل میں موجود برطانوی وزیرخارجہ سائرن بجتے ہی خوف سےبھاگنے لگے، ویڈیو وائرل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top