جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

محمد رضوان نے تاریخی جیت فلسطین کے مظلوموں کے نام کردی

11 اکتوبر, 2023 12:28

پاک سری لنکا میچ کے مین آف دی میچ محمد رضوان نے اپنی اننگزمظلوم فلسطینیوں کے نام کر دی۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف شاندار اننگز کھیلی جس میں محمد رضوان کی شاندار کارکردگی شامل تھی ، محمد رضوان نے اپنی یہ اننگز مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر(ایکس) میں کہنا تھا کہ یہ جیت غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہے۔

محمد رضوان نے مزید لکھا کہ جیت میں حصہ ڈالنے پرخوشی ہوئی،پوری ٹیم کے ساتھ عبداللہ شفیق اور حسن علی کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے میچ آسان بنادیا۔

محمد رضوان نے حیدرآباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے بھرپورسپورٹ کیا اوربہترین مہمان نوازی کی۔

 یہ پڑھیں : سری لنکا کو تاریخی شکست: پاکستان نے ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top