جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میا خلیفہ بھی مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت میں سامنے آگئیں

11 اکتوبر, 2023 13:00

نیویارک: اسرائیلی فوج کی جارحیت پر سوشل میڈیا اسٹار میا خلیفہ بھی مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت میں سامنے آگئیں۔

میا خلیفہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ اگر فلسطینیوں کی حالت کو دیکھ کر لوگ ان کی حمایت نہ کریں تو تاریخ بتائے گی کہ وہ لوگ غلط سمت میں کھڑے تھے۔

ایک صارف نے جب ان کی پوسٹ پر یہ کمنٹ کیا کہ وہ پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے زیادہ واضح انداز میں فلسطینی عوام کی حمایت کررہی ہیں تو میا خلیفہ کو یہ موازنہ پسند نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے حمایتیوں کو منافق قرار دیدیا

انہوں نے جواب میں لکھا کہ وہ صارف کی بات سے متفق نہیں ہیں اور لوگوں کو دوسروں کے جذبات اور صدمات کے متعلق لفاظی نہیں کرنی چاہئے، ملالہ یوسفزئی کو اپنے جذبات کے اظہار کیلئے وقت دینا چاہئے، وہ بہت سے لوگوں کیلئے رہنما اور انسپریشن ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں سے غزہ میں اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حماس سے جھڑپوں میں 700 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top