مقبول خبریں
کیا اداکارہ رمشا خان نے شادی رچالی ؟
حال ہی میں شوبز چھوڑنے کی افواہوں کے باعث سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ رمشا خان کا ایک بار پھر سوشل میدیا پر خوب چرچا ہورہا ہے ۔
رمشا خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ فلم” تھوڑا جی لے”سے کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے عشقیہ اور ہم تم جیسے بڑے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اور اب حال ہی میں ان کی فلم تیری میری کہانیاں ریلز ہونے والی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ رمشا خان کی پیر کے دن فوٹو ایند وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے مداحوں کو شک میں ڈال دیا ۔
پوسٹ میں رمشا خان نے اپنی دلہن بنی تصویر ایک تحریر کے ساتھ شیئر کردی ، تحریر میں لکھا تھا "اور اب آغاز ہوتا ہے۔”
View this post on Instagram
اس تحریر پر مداحوں نے دعوی کردیا کہ رمشا خان جلد ازواجی زندگی شروع کرنے والی ہیںجبکہ اداکارہ نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ۔
یہ پڑھیں : رمشا خان نے مد مقابل اداکاراؤں کومشکلات میں ڈال دیا