جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی بربریت جاری : مزید 704 فلسطینی شہید

10 اکتوبر, 2023 10:57

غزہ پر اسرئیل کے بدترین حملے جاری ہے ان حملوں میں مزید 704 فلسطینی شہید ہوگئے ، ان شہداء میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر رات بھر بمباری جاری رہی ، اس بمباری کے نتیجے میں 704فلسطینی شہیداور 4ہزارکےقریب زخمی ہوگئے۔

ایک حملے میں ایک ہی خاندان کے14افراد شہید ہوئے جب کےخان یونس کے علاقے میں ہونے والے حملے میں بچوں سمیت 8فلسطینی شہید ہوئے۔

اس بمباری کے بعد ایک لاکھ87ہزار فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

واضح رہے حماس کے حملوں میں ایک ہزار سےزائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں ، جب کے اسرائیل نے غزہ کو مکمل تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے حکام کو غزہ کی بجلی کاٹنے،کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top