جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے حمایتیوں کو منافق قرار دیدیا

09 اکتوبر, 2023 14:28

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کو منافق قرار دے دیا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے ہفتہ کے روز اسرائیل پر اچانک بڑے حملے کرکے اسرائیل سمیت پوری دُنیا کو حیران کردیا ہے، ہفتہ کے روز شروع ہونے والی لڑائی اتوار کو بھی سارا دن جاری رہی۔

حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کا حمایتی بن کے سامنے آیا ہے، امریکہ نے حماس کے خلاف اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی جانب سے اسرائیل کے حق میں پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

اسی ضمن میں بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے حمایتیوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ آپ لوگ، اُس وقت کہاں تھے جب اسرائیل گزشتہ کئی سالوں سے غزہ اور وہاں کے شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے حق میں بھارتی اور پاکستانی شوبز اسٹارز نے آواز اٹھادی

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے کبھی نہ ختم ہونے والے مظالم، فلسطینیوں کے گھروں پر جبری قبضے، فلسطینی بچوں، خواتین اور نوعمروں کے قتل، دہائیوں کی طویل ناکہ بندی اور بمباری پر صدمہ اور وحشت محسوس نہیں کی تو پھر اسرائیل پر حماس کے حملوں پر آپ کا دُکھ، صدمہ اور افسوس مجھے منافقانہ معلوم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج اب تک سنبھل نہیں پائی ہے، مختلف جھڑپوں میں اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی جن میں سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top