جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طوفان الاقصیٰ : حماس کا اسرائیل پر حملہ،درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک

07 اکتوبر, 2023 13:09

حماس نے اسرائیل کیخلاف طوفان الاقصیٰ (آپریشن الاقصیٰ فلڈ) کے نام سے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

 حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد زمینی حملہ بھی کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق مختلف حملوں میں اسرائیل کے 22 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

جب کے غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے 35 اسرائیلی فوجیوں کوبھی قیدی بنالیا ہے۔

 واضح رہے سینیچر کی صبح فلسطینی جنگجو اسرائیل میں گھس گئے، حماس نے غزہ پر 5ہزار سے زائد راکٹ داغ دیئے ۔

اس راکٹ حملے کے بعدتل ابیب میں جنگی سائرن بج گئے ہیں، جب کےاسرائل نے حماس کو جواب دینےکااعلان کیا ہے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ زمینی، سمندری اور فضائی حملے کیے جارہے ہیں،غزہ کے نزدیک نیتی ووٹ میں درجنوں مسلح افراد گھس گئے۔

 

اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کیاگیا،ہم خود کو بچانےکاحق رکھتے ہیں،یروشلم پر داغے گئے راکٹ ہوا میں ہی تباہ کردیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرعظم نے کابینہ کی سیکیورٹی میٹنگ طلب کرلی،بمباری سے رام اللہ کے مزید 3افراد زخمی،2کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل کی فضائی فوج نے حماس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جب کے اسرائیلی وزیر اعظم نے اس جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیل نے 36سے زائد طیاروں کے ذریعے کارروائی شروع کی ہے اور اس کاروائی میںاسرائیل نے غزہ پٹی کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حماس کےسربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہےکہ حماس کی اسرائیل کیخلاف کارروائی بہادری کی ایک داستان ہے اور اس کی بنیادی وجہ مجرمانہ صیہونی جارحیت ہے جو مسجد اقصیٰ پر ہوئی تھی

اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں صہیونی جارحیت اپنے عروج پر پہنچ گئی،اطلاع تھی اسرائیل مسجد اقصیٰ پر حاکمیت مسلط کرنے جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا خاموش رہی لیکن ہم اس بے حرمتی اور جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے ،ہم المصرہ اور الاقصیٰ کے دفاع کیلئے عزت، مزاحمت اور وقار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

حزب اللہ نے فلسطینی جہاد اور حماس کو اسرائیل کیخلاف کامیاب آپریشن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن غاصبانہ قبضے،جنگی جرائم اور مقدسات پر حملے کا فیصلہ کن جواب ہے۔

تنظیم حزب اللہ نے کہا کہ جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی مرضی اور مزاحمت ہی واحد آپشن ہے،آپریشن عرب، عالم اسلام اور پوری عالمی برادری کیلئے ایک پیغام ہے،مسئلہ فلسطین ایک زندہ مسئلہ ہے جو فتح اور آزادی تک نہیں مرے گا۔

اس موقع پر امریکا ،برطانیہ اور یورپی یونین نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

یہ پڑھیں  : غزہ میں دھماکے، حماس کی زیر زمین فیکڑی کو نشانہ بنایا : اسرائیل کا دعویٰ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top