جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائد افراد ہلاک

27 ستمبر, 2023 10:05

عراق کے علاقے حمدانیہ میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ شادی ہال میں لگی اور اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ شادی کے دوران آتش بازی کی گئی تھی جس سے ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام کے مطابق آتش زدگی کے باعث شادی ہال کی چھت کا کچھ حصہ بھی گر گیا۔

عراق کی وزارتِ صحت کے ترجمان سیف البدر نے کہا ہے کہ بدقسمت حادثے کے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش بازی عراق میں شادی کی تقریبات کی ایک عام روایت ہے اور آگ لگنے کے وقت تقریباً 1 ہزار افراد کے تقریب میں موجود ہونے کی اطلاع تھی ۔

 یہ پڑھیں : پاکستان ریلوے کی کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی پر تحقیقات تاخیر کا شکار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top