جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث ہے: فائیو آئیز کا انکشاف

23 ستمبر, 2023 10:59

فائیو آئیز کی چشم کشا رپورٹ نے دنیا کے سامنے بھارتی دہشت گردی کا پول کھول دیا ہے۔

فائیو آئیز نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

تنظیم فائیو آئیز کے افسر نے بھارتی ڈپلومیٹس اور افسران کے درمیان گفتگوکو لیک کیا،فائیو آئیاہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر یہ معلومات فراہم کیں۔

کینیڈا کی پولیس نے تحقیق کے بعد را کے اٹیشن چیف کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا،را کے اسٹیشن چیف کو ٹروڈو کی تقریر کے بعد کینیڈا چھوڑنے کا حکم بھی دیا گیا۔

کینیڈینن وزیر اعظم ٹروڈو نے جو الزامات لگائے انہیں لگانے کی ہمت ٹھوس ثبوتوں کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی اور اگر کینیڈا اپنے مؤقف پر ڈٹا رہا تو امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کیلئے انڈیا کی حمایت کرنا دشوار ہو جائے گا۔

واضح رہے کینیڈا ایک ایسی تنظیم کا رکن بھی ہے جسےفائیو آئی پکارا جاتا ہے،اس تنظیم میں 5ممالک کی ایجنسیز دہشتگردی سے متعلق معلومات شیئر کرتی ہیں۔

یہ پڑھیں : بھارتی ایجنسیاں کینیڈین باشندے کے قتل میں ملوث ہیں:کینیڈین وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top