جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین اور امریکا سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں :نگراں وزیرخارجہ

20 ستمبر, 2023 14:08

نیویارک: نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ چین اور امریکا سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہو ں ، فورم نے اشیا اور یورپ کے درمیان بہتر تعلق کیلئے اہم کردار ادا کیا ۔

جلیل عباس نے کہا کہ دنیا کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ، مسائل کا حل اجتماعی نوعیت کی کاوشوں میں مضمر ہے ، دنیا میں بیشتر ممالک مختلف طرح کے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں ، معاشی بہتری ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

نگراں وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ سے اہم رہے ہیں ، پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی تعاون باہمی تعلقات میں اہم رہا ہے ،تجارت ، سرمایہ کاری، زراعت اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے۔

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان علاقائی روابط کو فروغ دینے کا ہمیشہ حامی رہا ہے ،افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں ، افغانستا ن میں امن سے خطے میں استحکام آئے گا،گزشتہ4دہائیوں سے 40لاکھ سےز ائد افغان مہاجرین کی میزبانی کررہےہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،افغانستان کی سرزمین دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، دہشت گردی کی کارروائیوں کے خاتمے کےلیے پر عزم ہیں،بھارت کشمیر میں انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،چین اور امریکا سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

 یہ پڑھیں : 25 سالہ کم عمرترین وزیر:جمال رئیسانی نے نگراں وزیر کھیل کا حلف اٹھالیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top