جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کورکمانڈرز کا نفرنس : ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے مکمل خاتمےکا عزم

08 ستمبر, 2023 10:15

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کے اجلاس میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والی ہر قسم کی سرگرمیوں کے خاتمےکے لیے حکومت کی مکمل معاونت کی جائےگی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس کے اجلاس میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے مکمل طاقت سے نمٹےگی، مذموم پراپیگنڈہ کرنے والے ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے، ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے قرار دیا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی زیر نگرانی معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت کی جائےگی، معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خاتمےکے لیے حکومت کی مکمل معاونت کی جائے گی۔

کانفرنس کے شرکاکو قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے خطرات کے جواب میں حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی، کانفرنس کے شرکا نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیرنگرانی معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت کی جائےگی، معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خاتمےکے لیے حکومت کی مکمل معاونت کی جائےگی، کانفرنس کے دوران ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے بارڈر اضلاع میں پائیدار امن و ترقی پر بھی زور دیا گیا۔

 یہ پڑھیں : مسلح افواج اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پر عزم ہے : کور کمانڈرز کانفرنس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top