جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اربعین حسینی : اربعین واک نے اپنے ہی تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے

07 ستمبر, 2023 12:20

کربلا :بین الاقوامی اربعین واک نے اپنے ہی تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے،اربعین حسینی کا قافلہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں بڑھنے لگا۔

زائرین کے اعداد و شمار روضہ غازی عباس علمدار ؑ کے منتظمین کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اس سال زائرین گزشتہ سالوں کی نسبت لاکھوں کی تعداد میں بڑھ گئے ہیں ۔

جی ٹی وی نیوز کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دستاویزی ریکارڈ کے مطابق رواں سال 2کروڑ 20لاکھ19ہزار 146افراد کربلا معلیٰ پہنچے۔

گزشتہ سال 2 کروڑ 11 لاکھ 98 ہزار 640 افراد نے زیارت کربلا کی سعادت حاصل کی، جب کے2021میں ایک کروڑ 63لاکھ37ہزار 542 افراد کو زیارت کربلا نصیب ہوئی۔

2020میں ایک کروڑ 45 لاکھ 53 ہزار 308 افراد،2019میں اربعین حسینی کا قافلہ ایک کروڑ 52لاکھ 29ہزار955 رہا۔

2018میں ایک کروڑ 53 لاکھ22 ہزار 949 افراد نے کربلا کی زیارت کی،2017میں چہلم امام حسین ؑپر تعداد ایک کروڑ 38 لاکھ 74 ہزار 818 رہی، جب کے 2016میں زائرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 10 ہزار 367 رہی۔

واضح رہے اربعین واک 90 کلو میٹر طویل ہوتی ہے جسے مشی کہا جاتا ہے، اس واک کا آغاز نجف اشرف سے ہوتا ہے اور اختتام امام حسین ؑ کے روضے پر ہوتا ہے۔ اس موقع پر کڑوڑوں زائرین کئی دنوں تک پیدل واک کرکے کربلا معلی پہنچتے ہیں۔

 یہ پڑھیں : عراق میں اربعین کے زائرین پر خودکش کی کوشش ناکام

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top