جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایمان مزاری گرفتاری :کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار

04 ستمبر, 2023 09:31

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بغیر عدالت کو آگاہ کیے ایمان مزاری کی کسی کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔

ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کر دیا، پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہییں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

 یہ پڑھیں : انسداد دہشتگردی عدالت : ایمان مزاری کی ضمانت منظور

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top