جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ناامیدی کی بنیاد پر معاشی حالات کی تصویر کشی کی گئی : نگراں وزیراعظم

01 ستمبر, 2023 08:45

اسلام آباد :نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ناامیدی کی بنیاد پر معاشی حالات کی تصویر کشی کی گئی ہے، معاشی مسائل کے حل کےلیے کوشاں ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیا گیا ۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کار سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ، سرمایہ کاری کےلیے اہم ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، آئی ٹی ،زراعت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں منصوبے آگے بڑھائیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے معدنی ذرائع سےاپنی معیشتوں کو مضبوط کیا، معدنی شعبے میں 5سے6ٹریلین ڈالر کی صلاحیت موجود ہے ،زراعت کے شعبے کی ترقی کےلیے جدید طرز پر کام ہورہا ہے ۔

یہ پڑھیں : بزنس کمیونٹی کو نظر انداز کرینگے تو پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا: انوار الحق کاکڑ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top