جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑ اضافہ

01 ستمبر, 2023 14:01

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ۔

پٹرول 14 روپے91پیسے، جبکہ ڈیزل 18روپے 44پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305.36جبکہ ڈیزل کی 311.84روپے ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

واضح رہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اورڈیزل کی قیمت 300 روپے سے اوپر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد لیوی سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی۔

ذرائع کے مطابق فی لیر پیٹرول پر لیوی کی فل شرح عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل پر بھی 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ دونوں مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لٹیر تک بڑھانے کا خدشہ ہے۔

یہ پڑھیں : نگراں حکومت کا عوام کو زوردارجھٹکا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے لیٹر تک اضافہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top