جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مراکش میں دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ قائم

10 فروری, 2019 16:49

اسلامی ملک مراکش نےدنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ تیارکرلیا۔ پاورپلانٹ سے 580 میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے۔
مراکش کےشہرنوراورزازاتےمیں دنیاکاسب سےبڑاسول پاورپلانٹ قائم کردیاگیاہے۔ یہ میگابجلی گھراس وقت 580 میگاواٹ بجلی پیداکررہاہے۔ جس سے 10 لاکھ گھروں کوبجلی فراہم کی جارہی ہے۔ سولرپاورپلانٹ 7 لاکھ 60 ہزارٹن کاربن کےاخراج سےبھی دنیاکوبچارہاہے۔
مراکش کےسولرپاورسسٹم کےٹاورکی اونچائی 800 فٹ ہےجسے پورےافریقہ میں سب سےبڑےٹاورہونےکااعزازبھی حاصل ہوچکاہے۔ یہ ٹاوراپنےاندرلگےبڑےبڑےشیشوں سےسورج کی روشنی حاصل کرکےسولرپینلزکی جانب منعکس کردیتاہے۔ ٹاورکےاس عمل سےن 932 ڈگری سینٹی گریڈکےگرم ماحول کافائدہ اٹھاتےہوئےسورج کی توانائی سولرپینلزکےذریعےمحفوظ کرلی جاتی ہے۔
مراکش کی حکومت کامنصوبہ ہےکہ سال 2020 تک ملکی ضرورت کی 42 فیصدبجلی دیگرذرائع سےحاصل کرکےملک کوبجلی پیداکرنےکےمعاملےمیں خودکفیل کیاجائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top