جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجلی کے بلز: 400یونٹس تک کے صارفین کے بل کو 6ماہ میں تقسیم کرنے پر غور

31 اگست, 2023 15:15

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں وزیر خزانہ،مشیر خزانہ،وزیر توانائی اور وزیراطلاعات شریک ہوئے ہیں ۔

اس اجلاس میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے ہونے والی بات چیت سےنگراں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں 400یونٹس تک کے بجلی صارفین کے بل کو 6ماہ میں تقسیم کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم کی طرف سے اس بارے میں قوم کو آج خود آگاہ کرنے کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی پلان تیار کرلیا

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان ہنگامی بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے اور نگران حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 250 ارب روپے کے ریلیف کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزارت خزانہ کی جانب سے بجلی کے 400 یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف کا پلان تیار کیا گیا ہے، اگر آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہرکی تو 2 ماہ کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

یہ پڑھیں : سندھ حکومت کا بجلی کے 200 یونٹ اور 2 ہزار روپے کے گیس بلز معاف کرنے کا مطالبہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top