جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک ہفتے میں دو بار دل کا دورہ ، برازیلین فٹنس اسٹار چل بسی

31 اگست, 2023 12:47

برازیلین فٹنس انفلوئنسر لاریسا بورجس دوہرا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ فٹنس انفلوئنسر کی گزشتہ پیر کو اچانک موت نے ان کے اہل خانہ اور فالوورز کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

فٹنس انفلوئنسر کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

32 ہزار سے زائد فالوورز کی حامل سوشل میڈیا فٹنس انفلوئنسر کو 20 اگست کو پہلا دل کا دورہ اس وقت پڑا تھا جب وہ برازیل کے شہر گراماڈو کے سفر پر تھی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں داخل کر وادیا گیا تھا، وہ ایک ہفتے سے کوما میں تھی۔

مسلسل ایک ہفتے تک کوما میں رہنے کے بعد دوسرا دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی، یہ دوسرا دل کا دورہ ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔

یہ پڑھیں : نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسز میں اضافہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top