جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان

30 اگست, 2023 13:05

 

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے، سعودی ولی عہد پہلے مرحلے میں پاکستان اور دورے کے دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا۔

ذائع کے مطابق محمد بن سلمان دورہ پاکستان میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top