مقبول خبریں
راکھی ساونت نے پہلا عمرہ ادا کرلیا
بگ باس کی راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ راکھی نے اسلام قبول کرنے کے بعد کہا تھا کہ وہ جلد عمرے کی ادائیگی کریں گی۔
بھارتی رئیلٹی شوبگ باس کی راکھی ساونت جو کہ ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں انھوں نے عمرہ ادا کرلیا ہے۔ راکھی نے جب عادل درانی سے شادی کی تو ساتھ ہی اس راز کو بھی فاش کر دیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
عادل کے رویئے ، اپنی شادی کی خبر اوراپنی والدہ کی بیماری کے دوران کئی مرتبہ میڈیا کے سامنے راکھی ساونت نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ سعودی عرب میں اللہ کے گھر کا دیدار کرنا چاہتی ہیں۔ اب راکھی نے عمرے کی ادائیگی بھی کرلی ۔
View this post on Instagram
راکھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ جس میں انہیں بتایا کہ انہیں سعودی حکام کی جانب سے اسپیشل کیک بھی دیا گیااس کیک پر تسبیح بھی بنی دکھائی دی۔
راکھی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے مدینہ میں نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روضے پر بھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ میں ان کو بے حد روحانی سکون محسوس ہوا۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیوز میں بار بار ذکر کیا کہ وہ پہلی مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کرنے پر بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔