جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا کےجنگل میں لگی آگ 13 صوبوں تک پھیل گئی

19 اگست, 2023 15:15

کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں جنگل کی آگ بے قابو ہونے کے بعد ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کینیڈا کے ایک اور شہرکیلونا میں لگی آگ میں بھی تیزی آگئی ہے ۔پندرہ لاکھ کی آبادی پر مشتمل اس شہر میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور شہریوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ 13 صوبوں تک پھیل گئی ہے۔

کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے جنگل میں لگی اس آگ کو دہائی کی بدترین آگ قرار دیا گیاہے۔ انٹرایجنسی فائر ٹریکر کے مطابق کینیڈا میں1100 سے زیادہ مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے۔250 مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے اور اب تک65لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی پائلٹ پرواز اڑانے سے کچھ دیر قبل اچانک چل بسا

آگ سے متاثر شمال مغربی علاقوں سے تقریباً 22 ہزار افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔۔کینیڈین حکام کے مطابق آگ130,000 اسکوائر فٹ تک پھیل چکی ہے ۔

حکام نے رہائشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔البرٹا، کیوبک،برٹش کولمبیا اور اونٹاریو آگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔امریکی ریاست نیویارک، الی نوائے، مشی گن، وسکونسن کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top