جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لاہور: سی ٹی ڈی نے داعش کے3 اہم کمانڈرز سمیت13 دہشتگرد گرفتار کرلیے

19 اگست, 2023 12:14

لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں داعش کے3 اہم کمانڈرز سمیت13دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں رواں ہفتے339 کومبنگ آپریشنز کے دوران 34 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔ کومبنگ آپریشنز میں 4113 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران لاہور،بہاولپور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،چینوٹ،قصور،ملتان اورمنڈی بہاوالدین سے دہشت گرد گرفتار کیے گئے جو خطرناک منصوبہ بندی کر رے تھے۔

یہ بھی پڑھیں انتخابات کرانا ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، چیئرمین سینیٹ

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت جلات خان،جنت خان،کشف رسول،غلام رحمان،اسرار،نذیر،عبدالسلام،عامر،اسد،امیراورانور کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹر ،آئی ای ڈی بم، حفاظتی فیوزاور نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہناتھاکہ داعش کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top