مقبول خبریں
وزیراعظم کی انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے، آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا مشاورت میں مدد کرنے پر مشکور ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، امید ہے انوارالحق کاکڑآزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 16 ماہ ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو معاشی استحکام سے ہم کنار کیا، ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا ملک کی بہتری کیلئے ضروری ہے، دعا گو ہوں نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔