جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انوارالحق کاکڑ کی تقرری سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی خواہش پوری نہِیں ہوئی: شاہ محمود قریشی

13 اگست, 2023 12:53

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نگران وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کے انتخاب پر ردعمل دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ کی تقرری سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خواہش پوری نہِیں ہوئی، اگر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا تب بھی یہی ہوتا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ملک کے اہم فیصلے راجا ریاض کریں گے ؟

انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ انوارالحق کاکڑ پی ڈی ایم جیسا رویہ نہیں اپنائیں گے، ملک میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائیں گے، ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ ملکی مفاد کو کس طرح آگے بڑھانا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top