جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لاہور: شہریوں کی زندگی سے کھیلنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

12 اگست, 2023 13:44

لاہور پولیس نے شہریوں کی زندگی سے کھیلنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ٹک ٹاکر شہرت حاصل کرنے کیلیئے شہریوں کو پیسے کی لالچ دے کر ان کی زندگی داو پر لگانے والے ٹاسک دیتا تھا اور ویڈیوز بناتا تھا۔

لاہور کے تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں ثاقب نامی شہری نے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کرنے کے لیے پالتوں شیروں کے ساتھ دس منٹ پنجرے میں رہنے کا دس لاکھ انعام رکھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں نگراں وزیراعظم کون ؟ نام فائنل کرنے کا آج آخری روز

ایس پی وقار کھرل نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس ایچ او سید تیمور عباس کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم نے غیر قانونی طور پر گھر میں بنگامی شیر پالے ہوئے تھے اور شہریوں کو پیسوں کی لالچ دے کر انکی زندگی سے کھیل رہا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top