مقبول خبریں
نگراں وزیراعظم کون ؟ نام فائنل کرنے کا آج آخری روز
وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری روز ہے ،نام فائنل نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔
قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روزگزر چکے ہیں،نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہ ہو سکا۔
وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی،شہبازشریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔
انہوں نے صدرپربھی تنقید کی اورکہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا،اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔