جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کالعدم قرار

11 اگست, 2023 16:55

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نظرثانی قانون کے خلاف درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈرایکٹ 2023 کالعدم قراردیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، اس فیصلے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ ایسی قانون سازی کاا ختیار نہیں رکھتی اوراس قانون کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ غیر آئینی ہے، فیصلے کے بعد پنجاب الیکشن نظرثانی کیس سابقہ بینچ ہی سن سکے گا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، یہ فیصلہ خصوصی بینچ نے 19 جون کو محفوظ کیا تھا۔

پارلیمنٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 منظور کیا تھا، پارلیمنٹ نے ایکٹ کے ذریعے لارجربینچ کے سامنے نظرثانی اپیل کا حق دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top