مقبول خبریں
حکومت کا آخری دن کراچی والوں کو جھٹکا، بجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں مزید اضافہ
متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری اور قیمتوں میں کمی کروانے کے وعدے وفا نہ ہوسکے۔ کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
جاتی حکومت نے کراچی کے بجلی صارفین کو زور دار جھٹکا دے دیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2.31پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔
یہ بھی پڑھیں وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا تعیناتی کی منظوری دیدی گئی
نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافہ جون کےماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔