مقبول خبریں
پاک فوج اور ایف سی کےقبائلی اضلاع میں فلاح و بہبود کے منصوبے
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کےقبائلی اضلاع میں فلاح و بہبود کے منصوبے کے تحت قبائلی اضلاع کے دوردراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع مہمند اور خیبر کے علاقےوادی تیراہ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور بیسک ہیلتھ یونٹ فعال کر دیا گیا۔ فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے تعمیراتی کام کیساتھ ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بھی تعینات کیے۔
یہ بھی پڑھیں ژوب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
صحت کے ان اہم مراکز کی عدم فعالیت کی وجہ سے عوام کو دوسرے علاقوں تک سفر کرنا پڑتا تھا۔ مقامی عوام نے ان اقدامات پر ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔