جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی اسمبلی کا آخری اجلاس، شہباز شریف الوداعی خطاب کریں گے

09 اگست, 2023 13:19

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس آج دو پہر 2 بجے شروع ہوگا۔ 15ویں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس آج شام صدر پاکستان کو بھجوا دی جائے گی۔

صدرمملکت 48 گھنٹوں میں ایڈوائس پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ صدر نے دستخط نہ کیے تو قومی اسمبلی 48 گھنٹوں میں از خود تحلیل ہو جائے گی۔

سینیٹ اجلاس بھی آج دوپہر 2 بجے ہی شروع ہوگا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام 5بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا

قومی اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف الوداعی خطاب کریں گے۔ تمام اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز بھی اظہار خیال کریں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے اختتام پر اراکین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں گروپ فوٹو ہوگا۔ وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے۔

اسپیکر راجاپرویز اشرف آج اراکین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top