جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نگراں وزیر اعظم : اتحادیوں میں اتفاق ہوگیا

08 اگست, 2023 11:34

نگراں وزیر اعظم کے لئے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں میں سے ایک نام پر حکومتی اتحاد پہنچ گیا،نواز شریف نے وزیراعظم ، آصف زرداری اور فضل الرحمان سے مشاورت کرلی۔

ذرائع کے مطابق حتمی نام پر اتحادی حکومت کے چاروں بڑوں میں اتفاق رائے ہوگیا،وزیراعظم شہباز شریف آج اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے مشاورت کریں گے،مشاورت میں اتفاق رائے کے قوی امکانات ہیں ، بصورت دیگر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائیگا۔

ہونے والی مشاورت نتیجہ خیز ہونے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی جائیگی، قومی اسمبلی کی سمری آج اتفاق رائے کی صورت میں 24 گھنٹوں میں بھیج دی جائیگی۔

زرائع کےمطابق 9 اگست موجودہ حکومت کا آخری روز ہوگا، اتحادیوں سےاس بارے میں اتفاق رائے ہوچکا ہے۔

نگراں وزیر اعظم کے لئے حفیظ شیخ کے علاوہ ریٹائرڈ جج سپریم کورٹ، کامران ٹیسوری، عشرت العباد مسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام بھی زیر گردش ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top