جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پارٹی چیئرمین وہی ہیں اور رہیں گے:شاہ محمود قریشی

08 اگست, 2023 10:33

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر ہوتے ہیں تو چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہونگت، پارٹی چیئرمین وہی ہیں اور رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہہم سمجھتے ہیں فیصلے کے خلاف اپیل میں انصاف ملے گا، اس فیصلے کے معطل ہونے کے امکان موجود ہیں، چیئرمین نے اپنے ہاتھوں سے ایک کور کمیٹی تشکیل دی ۔

انھوں نے کہا کہ میری صدارت میں اس کور کمیٹی کے 3اجلاس ہوچکے ، آج ہمارے وکیل الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، اسمبلیاں 9 تاریخ کو تحلیل ہو رہی ہیں، نگراں حکومت کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موجود ہے، ملک کو مایوسی ،معاشی بحران سے نکالنے کا راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

میں تمام اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کا سوچیں، اسد عمر ابھی بھی پارٹی میں ہیں ، انکے تجربے سے مستفید ہو رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top