جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ہی ہم قرضوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں: مریم اورنگزیب

06 اگست, 2023 18:08

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ہی ہم قرضوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرین حادثے پر انتہائی افسوس ہے، متاثرہ جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ٹرین حادثے پر تحقیقات جاری ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پریس کلب نے ہمیشہ سے پلیٹ فارم فراہم کیا کراچی پریس میں آکر آپ آزادی سے بات کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی دور میں آزادی اظہار رائے پر قد غن تھی، 2002 کا پیمرا آرڈیننس ایک آمر نے بنایا تھا، 12 ماہ کے مشاورتی عمل کے بعد میڈیا کیلئے قانون تیار کیا گیا، ایسی کوئی قانون سازی نہیں ہوگی جس پر صحافیوں کو اعتراض ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، ایم کیو ایم، جے یوآئی، باپ سمیت تمام جماعتوں کی مشاورت کے بغیر فیصلہ نہیں کیا، مشترکہ طورپر ڈیجیٹل مرم شماری کی منظوری دی گئی ہے، وسائل کو اگر صحیح استعمال کرلیں تو بے پناہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، 5 شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ہی ہم قرضوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کیلئے اپوزیشن اور وزیراعظم نے مشاورت کرنی ہے، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مردم شماری کو تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بعد نوٹیفائی کیا گیا، آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی، گوادر کا پاکستان کی معیشت میں بہت اہم کردار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top