جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہزارہ ایکسپریس حادثے میں تخریب کاری کے عناصر بھی شامل ہوسکتے ہیں: سعد رفیق

06 اگست, 2023 16:07

لاہور: خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے اور لائن میں مکینیکل فالٹ بھی ہو سکتا ہے، تخریب کاری تھی یا فنی خرابی اس کا فیصلہ ایف جی آئی آر کرے گی۔

وزیر ریلوے سعد رفیق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے، ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دو تین دن رہ گئے ہیں، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا، حادثہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے، واقعے میں تخریب کاری کے عناصر بھی شامل ہوسکتے ہیں اور لائن میں مکینیکل فالٹ بھی ہو سکتا ہے، تخریب کاری تھی یا فنی خرابی اس کا فیصلہ ایف جی آئی آر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین کی رفتار مناسب تھی تاہم تحقیقات کے بعد وجوہات کا تعین ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 22 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top