جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم اور ایم کیو ایم نے ملکر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے: حافظ نعیم

06 اگست, 2023 14:41

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور ایم کیو ایم نے ملکر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، ایم کیو ایم خود کو نمائندہ جماعت کہتی ہے اس نے اعتراض نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو کم گنا گیا ہے، سب نے مل کر کراچی کے ساتھ بہت برا کیا ہے، 2017 کی مردم شماری پر شدید اعتراضات سامنے آئے تھے، ایم کیو ایم نے مردم شماری کی منظوری خاموشی سے قبول کی، ایسا کرنے سے جعلی مردم شماری کی قانونی حیثیت بن گئی، ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر عوام کو دھوکا دیا جائے گا، اگر ڈیجیٹل مردم شماری کرانی ہے تو طریقہ کار واضح کرنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور ایم کیو ایم نے ملکر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، گزشتہ حکومت میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اتحادی تھے، کراچی سے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کی 14نشستیں تھیں، پی ٹی آئی کو مردم شماری پر آواز اٹھانی چاہیے تھی، پچھلی مردم شماری کے بعد ہی مستقبل میں فراڈ کرنے کیلئے پلاننگ کی جاچکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم خود کو نمائندہ جماعت کہتی ہے اس نے اعتراض نہیں کیا، یقین سے کہتے ہیں اعداد وشمار پہلے سے طے تھے، صرف دکھانے کیلئے مردم شماری میں توسیع کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top