جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ختم ، ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دیدی گئی

05 اگست, 2023 16:50

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دیدی، جس کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور مختلف محکموں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

مشترکہ مفادت کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراءاعلی، وفاقی وزیر اسحاق ڈار، قمر زمان قائرہ، احسن اقبال، سعد رفیق، نوید قمر اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دے دی، جس کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی۔

بریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت آبادی کی سالانہ گروتھ 2.55 فیصد ہے، سب سے زیادہ گروتھ بلوچستان میں ہے جبکہ سب سے کم گروتھ خیبرپختونخوا میں رجسٹر ہوئی۔

اس سے قبل اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پیش کئے گئے، وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے تمام 8 ارکان نے مردم شماری کی متفقہ منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا کام 120 دن میں ہونا ہے، قومی اسمبلی میں تمام صوبوں کی نشستوں کا حصہ وہی رہے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت عام انتخابات شائع کی گئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے۔

یہ پڑھیں : مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 5 اگست کو طلب

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top