جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کشمیریوں کی آواز بن کر پوری دنیا میں گونجے گا،وزیراعلیٰ سندھ

05 اگست, 2023 12:18

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہنا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم انسانیت سوز ہیں۔ بھارت جارحانہ اقدامات سے کشمیریوں کو حقِ رائے دہی سے محروم نہیں رکھ سکتا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے اقدام نے بھارت کے دوغلے سیکولرازم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔

یہ بھی پڑھیں مودی حکومت کا کشمیر کے خلاف آخری ہتھکنڈہ بھی ناکام ثابت ہوا، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آواز بن کر پوری دنیا میں گونجے گا۔ دنیا کو کشمیرپر ڈھائے گئے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top