جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مودی حکومت کا کشمیر کے خلاف آخری ہتھکنڈہ بھی ناکام ثابت ہوا، بلاول بھٹو

05 اگست, 2023 11:17

یوم استحصال کشمیر کے موقع پراپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا کشمیر کے خلاف آخری ہتھکنڈہ بھی ناکام ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی پاکستان سے فکری و قلبی وابستگی دنیا کے آگے ایک کھلا راز ہے۔ آج دنیا کے ہر کونے میں لوگ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، یہ کشمیریوں کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام

بلول بھٹو نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اب زیادہ عرصے تک اپنی جبر و بربریت کی زنجیروں میں جکڑ کر رکھ نہیں سکتا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔

بھارت کے پاس سپریم کورٹ کے ذریعے اپنی اسٹریٹجک غلطی کو درست کرنے کا آخری موقع ہے۔ تجدید عہد کرتے ہیں کہ حقوق کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top