مقبول خبریں
پاکستان کی طرح بھارتی حکومت نے بھی شہریوں پر پیٹرول بم گرادیا
بھارتی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے تاہم بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عوام نے بھارتی حکومت کا فیصلہ ماننے سے صاف انکار کردیا۔
انٹرنیشل مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی اور انٹرنیشل بھارتی کرنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ مگر خاص بات یہ ہے کہ دلّی میں یہ قیمتیں ہر ہفتے تبدیل کی جارہی ہیں۔ مسلسل کئی ہفتوں تک قیمتوں میں کمی کے بعد اچانک اضافہ ہوا تو دلّی والے دلّی سرکار کیخلاف ہوگئے۔ جمعرات کی رات بھارتی دارالحکومت میں 1 لیٹر پٹرول کی قیمت 70.44 اور ڈیزل کی قیمت 56 روپے 65 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔