مقبول خبریں
اسرائیل سے دفاعی میزائل, امریکا کے لئے فائدئے مند ثابت ہوگا،امریکی فوج
امریکی فوج کے ترجمان کرنل پیٹرک سیبر کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے امریکا کی مدد سے تیار کردہ محدود پیمانے کا فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کی جوڑی خریدنا چاہتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری کا مقصد سرحدوں پر تعینات فوجیوں کا دفاع کرنا ہے۔
تاکہ فوجیوں کو درپیش چیلنجر، براہ راست اور فضائی خطرات سے تحفظ دیا جاسکے، اور یہ سسٹم بلواسطہ ہدف یعنی راکٹ اور مارٹر سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔