جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برصغیر کی لیجنڈ غزل گائیکہ ملکہ پکھراج کی 15ویں برسی

04 فروری, 2019 16:36

ملکہ پکھراج نے درجنوں غزلیں گائیں، لیکن ’ابھی تو میں جوان ہوں‘ آج بھی سننے والوں کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔
وادی کشمیر میں آنکھ کھولنے والی ملکہ پکھراج، پہاڑی راگوں کو کمال خوبی سے گاتی تھیں۔ اور ان کی یہی خوبی ان کو دیگر گلوکاروں سے ممتاز بناتی تھی ملکہ پکھراج اردو اور فارسی زبانوں پر عبور اور ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتی تھیں۔ حفیظ جالندھری کا مشہور گیت ابھی تو میں جوان ہوں اور عدم کی غزل وہ باتیں تیری فسانے تیرے ان کی شناخت سمجھے جاتے تھے۔
ملکہ پکھراج نے اپنے فنی کریئر میں درجنوں غزلیں اور کلام گائے۔ لیکن غزل ابھی تو میں جوان ہوں نے ان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔۔ انہیں 1977 کو بھارت کے لیجنڈ آف وائس کے اعزاز جبکہ 1980 میں پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ملکہ پکھراج 4 فروری 2004ء کو لاہور میں وفات پاگئیں اور شاہ جمال کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top